منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہوشیار۔۔ خبردار۔۔۔! دنیا کی ان مقبول ترین ہستیوںکو گوگل پر سرچ کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ۔۔ ایسا نہ ہو کہیں بڑا نقصان اٹھانا پڑ جائے

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)دنیا بھر میں مقبول ترین گلوکارائیں سلینا گومز اور ملی سائرس چاہے کتنی ہی خوبصورت یا باصلاحیت کیوں نہ ہوں لیکن وہ آپ کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔جی ہاں چند معروف شخصیات کے بارے میں گوگل پر سرچ کرنا آپ کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے اور خطرناک وائرس آپ کے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر میں داخل ہوسکتے ہیں۔انٹیل سیکیورٹی نے آن لائن سرچنگ کے حوالے سے 10 خطرناک ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے جن میں ایمی سکویومر کو انٹرنیٹ کے لیے سب سے خطرناک سلیبرٹی قرار دیا گیا ہے۔اس فہرست میں خواتین اور مردوں کو مساوی حیثیت حاصل ہے یعنی دونوں کی تعداد 5،5 ہے۔اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر گلوکارہ کیشا ہیں جبکہ سلینا گومز 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔کامیڈین، اداکار اور ہوسٹ ڈینیئل ٹوش 8 ویں، کرس ہارڈوک 7 ویں جبکہ گلوکارہ ملی سائرس چھٹی خطرناک ترین سلیبرٹی ہیں۔اسی طرح گلوکارہ ریحانہ کو سرچ کرنا بھی آپ کو بھاری پڑسکتا ہے کیونکہ وہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ان کے بعد چوتھے نمبر پر ول اسمتھ کے پرستاروں کو انتباہ کیا گیا ہے، جن کے بارے میں سرچ کرنے کے دوران خطرناک وائرس آپ کے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر میں جگہ بنا سکتے ہیں۔تیسرے پر کارسن ڈیلے کھڑے ہیں جبکہ گلوکار جسٹن بیبر دوسرے نمبر پر ہیں اور حقیقی زندگی میں جتنے بھی اچھے ہوں مگر آن لائن ورلڈ میں ان کے بارے میں سرچ کرنا تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…