جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

’’خیبر پختونخواہ حکومت بازی لے گئی‘‘ایسا قانون بنا دیا جو پاکستان میں آج تک نہ بن سکا!!!جان کر داددینگے

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت سب پر بازی لے گئی۔ ایسا قانون بنانے کی تیاریاں مکمل جو آج تک پاکستان میں پہلے کبھی نہ بن سکا۔ تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے انسداد سگریٹ نوشی مہم کے تحت صوبائی اسمبلی میں بل پیش کیا ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کی سخت پابندی ہوگی۔خیبر پختونخوا پروہیبشن آف اسموکنگ/ ٹوبیکو پروکٹس اینڈ پروٹیکشن آف نان اسموکرز ہیلتھ بل 2016 کے تحت تمباکو نوشی کرنے والے شخص کو جرمانہ اور تین ماہ قید کی سزا سنائی جائی گی۔ بل کی منظوری کے بعد صوبے میں تمباکونوشی سے متعلق اشتہارات، اس کی تیاری اور خرید و فروخت پرسخت پابندی ہوگی۔ اس قانون کا مقصد ٹوبیکو انڈسٹری کے مالکان کی جانب سے تمباکونوشی کی تشہیر کو روکنا ہے تاکہ عوام سگریٹ نوشی کی طرف متوجہ نہ ہوں۔ 18ویں ترمیم کے بعد خیبر پختو نخوا اس قسم کا قانون بنانے والا پہلا صوبہ بن جا ئے گا، جس میں تمام وفاقی یونٹس تمباکو کو روکنے کے لیے قانون سازی کریں گے۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں بل پاس کرکے باقاعدہ قانون بنا دیا جائے گا۔
بل کا مقصد صوبے میں متعدد وفاقی قوانین کو ختم کرنا ہے، جس میں ویسٹ پاکستان جوینائل اسموکنگ آرڈیننس برائے 1959 ( 1959 کا ڈبلیو۔پی آرڈیننس XII)، دی ویسٹ پاکستان پروہیبشن آف اسموکنگ ان سینما ہاؤس آرڈیننس برائے 1960 (1960 کے ڈبلیو۔ پی آرڈینینس IV)، دی پروہیبشن آف اسموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان اسموکرز ہیلتھ آرڈیننس برائے 2002 (2002 کا LXXIV) شامل ہیں۔ بل کے تحت تعلیمی وسرکاری اداروں، عدالت، دفاتر، ہوٹلوں اور پارکوں میں تمباکو نوشی کرنے پر سخت پابندی عائد ہوگئی اور دکانداروں کو 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو تمباکو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ دفاتر اوردیگر مقامات پر’نو اسموکنگ زون ‘ کے اشتہارات آویزاں کیے جائیں گے۔
قانون کی خلاف ورزی کرنے والے شخص پر ایک ہزار جرمانہ عائد کیا جائے گا اور بار بار قانون توڑنے والوں پر 10 ہزار جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ بل کے مطابق قانون شکنی کرنے والے شخص پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ 3 ماہ قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی کرنے والے شخص کو عام مقامات یا سفر کے دوران سواری سے اتارا بھی جاسکتا ہے۔ تمباکو نوشی کرنے والے شخص کو پہلی بار عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا اور اس کے خلاف عدالتی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس بل کے تحت تمام اقسام کی نشہ آور اشیاء جن میں سگریٹ، سگار اور شیشہ شامل ہیں، استعمال کرنے پر سخت پابندی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…