بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سینٹ انتخابات میں پیسہ نہیں چلنے دیں گے‘ مئی سے پہلے بہت کچھ ہونےوالا ہے‘ عمران خان

datetime 28  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013ءکے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔ کم سے کم 70 لاکھ اضافی ووٹ ڈالے گئے تھے۔ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو حکومت کیخلاف زوردار تحریک چلے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے انکشاف کیا کہ مئی سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں گزشتہ 20 سال سے پیسہ چل رہا ہے۔ پیسہ لگا کر پارلیمنٹ میں آنے والے اپنے پیسے پورے کرتے ہیں۔ وہ ملک اور قوم کی کیا خدمت کرینگے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے ایک شخص نے سینیٹر بنوانے پر 15 کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ ہم پہلی بار سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، پیسہ نہیں چلنے دینگے۔ گلگت بلتستان میں دھاندلی کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ وہاں بھی ہرگز دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اسے کرپٹ سیاستدانوں نے خراب کیا۔ حکمران پاکستان سے پیسہ اکھٹا کرکے بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں۔ حکمران اپنا پیسہ ملک سے باہر رکھیں اور سرمایہ کاروں کو ملک میں بلائیں، ایسا کیسے ممکن ہے؟۔ سرمایہ کار تیار بیٹھے ہیں لیکن حکمرانوں نے ملک کو قرضوں میں دھکیل رکھا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق صدرآصف علی زرداری، وزیراعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے اور بچوں کے اثاثے ظاہر کریں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ ورلڈ کپ میں کارکردگی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار بھی وزیراعظم نواز شریف ہیں۔ پی سی بی میں سفارشی عناصر تعینات ہونگے تو کرکٹ تباہ ہو جائے گی۔ نجم سیٹھی کو الیکشن میں پنکچر لگانے پر پی سی بی کا چیئرمین لگایا گیا تھا۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نواز شریف کو نجم سیٹھی کے علاوہ کوئی اور شخص نہیں ملا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…