پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

الطاف حسین کی بیٹی کی سیاست میں انٹری!! الطاف حسین مستقبل میں کرنے والے ہیں؟ سینئر سیاستدان کے حیران کن انکشافات

datetime 26  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور(آن لائن) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ بانی ایم کیوایم پارٹی کی قیادت کیلئے اپنی بیٹی کو بھی آگے لا سکتے ہے کیونکہ بانی ایم کیوایم کا سیاسی باب اب ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے‘آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم تقریبا ختم ہو جا ئیگی کیونکہ لوگ سوچے گے وہ بانی ایم کیوایم کے حمایتی کو ووٹ دیں یا فاروق ستار کو دیں ‘بانی ایم کیوایم کے نام پر مصطفی عزیز آبادی تقریر یں کرتے ہیں ‘تحریک انصاف کے کراچی میں سب لیڈر خود کو عمران خان سمجھتے ہیں اور انکو انکے گھروں والے بھی ووٹ نہیں دیتے۔ اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان سچے اور ملک کیلئے سوچتے ضرورہیں مگر انکو پاکستان کی سیاست نہیں آتی اور عمران خان کو یہ بھی سمجھ لینا چاہیے جب تک انکے پاس جتنے والے لوگ نہیں ہوں گے وہ اس وقت تک وزیر اعظم نہیں بن سکتے مگر بد قسمتی سے عمران خان ابھی تک کسی اور طرف چل رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں نبیل گبول نے کہا کہ ایم کیوایم کے بانی مستقبل میں اپنی جماعت کو بچانے اور چلانے کیلئے اپنی بیٹی کو بھی آگے لاسکتے ہیں مگر اصل میں بانی ایم کیوایم کا سیاسی باب اب ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیوایم کے نام پر مصطفی عزیز آبادی تقریر یں کرتے ہیں اور پارٹی کے لوگوں کو بھی ہدایت دیتے رہے ہیں اور ایم کیوایم کے ڈاکٹر فاروق ستارسمیت انکے دیگر لوگ بھی جانتے رہے ہیں لیکن کسی کو فون نہ سننے کی جرات نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…