پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعلی شہبازشریف کی ایسی زبان میں گفتگوکہ اہم یورپی ملک کے صحافی ہکابکارہ گئے

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جرمن میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے ملاقات کے دوران روانی کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگو کی اور اہم امو رپر جرمن زبان میں مدلل انداز میں پاکستان کا موقف پیش کیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جرمن زبان پر دسترس پر جرمن صحافیوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ جرمن زبان پر آپ کی دسترس سے ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ نے جرمن زبان میں گفتگو کرکے ہمیں بھی حیران کردیا ہے۔ جرمن صحافیوں نے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری پروگرامز کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقی قابل مثال ہے اور یہ ترقی ہم نے خود دیکھی ہے۔ آپ صحیح معنوں میں محنتی اور باصلاحیت وزیراعلیٰ ہیں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ میں نے جرمنی میں قیام کے دوران میں نے جرمن زبان سیکھی اور اس سے ایک دوسرے کے خیالات کو سمجھنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے جرمن صحافیوں میں مینجنگ ایڈیٹر’’ڈیر ٹیگس پیجل‘‘ (Der Tagesspiegel) انگرڈ میولر(Ms. Ingrid Muller) ، ’’ڈوئچے ویلے‘‘ (Deutsche Welle) کے سیاسی امور کی ماہر نومی کونارڈ(Ms. Naomi Conrad) ، خارجہ و سکیورٹی امور کے ماہرصحافی ڈینیئل ڈیلن پیٹر بومر (Mr. Daniel Dylan Peter Bohmer) اور دیگر شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…