ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

کل بھوشن یادیو کا نام وزیراعظم کے منہ سے کیوں نہیں نکلتا؟اگرہم حکومت گراناچاہیں تو۔۔۔سینئرسیاستدان نے بڑادعوی کردیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورسابق وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی حکومت گرانا نہیں چاہتی،انہوں نے کہاکہ اگرہم حکومت گراناچاہیں تویہ چٹکیوں کاکام ہے جبکہ عمران خان توحکومت کوگرانے کےلئے تیاربیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت دی تو اس میں شرکت کافیصلہ قیادت کرے گی ۔قمرزمان کائرہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاناما لیکس پر نواز شریف اور انکے بیٹے الزامات مان چکے ہیں۔ بہاماس لیکس پر تو اسحاق ڈار فورا کارروائی کر رہے ہیں پاناما لیکس پر کارروائی کیوں نہیں کرتے۔ ایک سوال کے جواب میں۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے توسیع نہ لینے کا اچھا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے مگر کل بھوشن یادیو کا نام وزیراعظم نواز شریف کے منہ سے کیوں نہیں نکلتا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کاکشمیرپرموقف شروع سے ایک ہی ہے اورکشمیرکامسئلہ ہمارے منشورکاحصہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں مظالم بندکرنے چاہییں ۔قمرزمان کائرہ نے کہاکہ اقوام عالم بھارت کے مظالم کے خلاف ایکشن لے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…