سکھر(این این آئی)سکھرمیں وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول دینے کے لیے کھڑے پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں ، وزیر اعلیٰ سے قبل روڈ پر بھینسیں آپہنچی ، بے چارے صبح سے کھڑے اہلکار بھینسوں کے پیچھے بھاگتے اور انہیں بھگاتے رہے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی بائی پاس پر آمد سے قبل وہاں پراس وقت اچانک دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل روڈ پر بڑی تعدادمیں بھنسیں آگئیں جنہیں دیکھ کر وہاں پر وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کے لیے کھڑے اہلکاروں میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ ڈنڈے اٹھاکر بھینسوں کو بھگاتے اور خود ان کی پیچھے بھاگتے رہے اور کافی دیر تک کوششوں کے بعد آخرکار وہ بھینسوں کو بھگانے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد ان کی سانس میں سانس آئی یہ بے چارے پولیس کے اہلکار صبح سے ہی ڈیوٹی پر موجود تھے ڈیوٹی کرکے تھکے ہو ئے تھے کہ بھینسوں نے ان کو اور بھگا کر تھکا دیا۔
وزیراعلیٰ کی آمد پر ’’بھینسوں‘‘ کااستقبال،دوڑیں لگ گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
حسن علی کی اہلیہ کی پراسرار پوسٹ، کرکٹر کے مبینہ افیئر کی افواہیں گرم
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا



















































