ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

وسیم اخترکورہاکیاجائے ،ایم کیوایم لندن کے مطالبے نے نئی بحث چھیڑدی

datetime 24  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم لندن کےمرکزی کنوینئرنے مطالبہ کیاہے کہ کراچی کے میئروسیم اخترکوفوری طورپررہاکیاجائے ۔لندن سےجاری ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ کراچی کے میئروسیم اخترکوفوری طورپررہاکیاجائے۔نصرت ندیم نے کہاکہ وسیم اخترپرمقدمات جھوٹے ہیں اوران میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ ندیم نصرت نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے میئر وسیم اختر کو فوری رہا کیا جائے تاکہ وہ کراچی کے شہریوں کی بھرپور انداز میں خدمت کر سکیں۔ ندیم نصرت نے کہا ہے کہ وسیم اختر کے خلاف سیاسی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں ۔ انہیں حق اور سچ کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے ۔جبکہ ادھرایم کیوایم پاکستان نے 22اگست کوالطاف حسین کی پاکستان دشمن تقریرکے بعد ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے ایم کیوایم لندن سے لاتعلقی کااعلان کیاتھااوروسیم اخترکی حلف برداری کی تقریب میں بھی ایم کیوایم پاکستان کے رہنمائوں فاروق ستاراورخواجہ اظہارالحسن نے شرکت کی تھی اورمشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے تھے ۔ایم کیوایم لندن کے وسیم اخترکی رہائی کے مطالبے کے بیان پرسیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑگئی ہے کہ آیاایم کیوایم پاکستان اورایم کیوایم لندن ایک ہیں یایہ الگ اورلاتعلقی کااعلان ڈرامہ تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…