جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

بھارت نے سیکرٹری خارجہ کے دورے سے قبل ہی پاکستان کو ہری جھنڈی دکھا دی

datetime 27  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوزڈیسک) بھارتی سیکریٹری خارجہ کے دورہ پاکستان سے قبل ہی بھارتی حکام نے اس کے نتیجے میں کسی حیران کن نتائج سامنے آنے کی توقع نہ رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے واضح کردیا ہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر کا دورہ پاکستان کا بنیادی مقصد وہاں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس پر تبادلہ خیال کرنا ہے تاہم اس دورے کے نتیجے میں کسی بھی حیران کن نتائج کی توقع نہ رکھی جائے۔بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات کا فی الحال دوبارہ ٹریک پر آنے کا کوئی امکان نہیں جب کہ سیکریٹری سطح پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی جانب سے کسی ڈرامائی نتائج کی توقع کرنا حیران کن ہوگا۔واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال اگست میں پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیری رہنماو¿ں سے ملاقات کے بعد طے شدہ سیکریٹری خارجہ کی ملاقات منسوخ کردی تھی جس کے بعد اب یہ ملاقات 3 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے جارہی ہے جبکہ پاکستان آئندہ سال ہونےوالی سارک ممالک کانفرنس کی میزبانی بھی کرے گا۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…