لاہور (این این آئی )پاکستان تحریک انصاف آج ( ہفتہ ) سے رائیونڈ مارچ کی تشہیر کا آغاز کریگی، شہریوں کو عمران خان کا آڈیو پیغام بھیج کر شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج ( ہفتہ ) سے رائیونڈمارچ کی بھرپور تشہیر کاآغاز کر دیا جائے گاجس کے لئے پارٹی چیئرمین عمران خان کا پیغام موبائل فون پر شہریوں کو ملے گا جس میں رائیونڈ مارچ کی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔