سری نگر/مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں سری نگرمیں آڑی میں بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹرزپرحملے کے بعد بھارت پرجنگی جنون سوارہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے لائن آف کنڑول پرگشت شروع کردیاہے جبکہ اپنی سرحدی چوکیوں پرسرخ جھنڈے بھی لہرادیئے ہیں جس کی وجہ سے لائن آف کنڑول کے آرپاررہنے والے کشمیروں میں خوف اورپریشانی کی لہردوڑگئی ہے ۔ ۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں فوجی ہیڈکوارٹر پر مشتبہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے جہاں بھارت اور پاکستان کے درمیان تلخ بیانات اور الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے وہیں آزاد کشمیر میں خاص طور پر لائن آف کنٹرول کے قریب واقع علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے خوف و ہراس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج نے کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنڑول کے قریب اپنی پوسٹوں پر سرخ پرچم لہرا دیئے جو انتہائی خطرے کی علامت تصور کیے جاتے ہیں۔ جب یہ جھنڈے لہرائے جاتے ہیں تواس کامطلب ہے کہ فائرنگ کاسلسلہ جاری ہونے والاہے کیونکہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج سرخ جھنڈے لہراکرفائرنگ شروع کردیتی ہے ۔دوسری طرف لائن آف کنڑول کے آرپارچلنے والی دوستی بس کی سروس کسی بھی وقت معطل ہوسکتی ہے جس کاکسی بھی اعلان متوقع ہے ۔