اسلام آبا (نیوزڈیسک)جوڈیشل کمیشن نے پشاور اور لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ، لاہور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کی مدت ملامت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے دو ایڈیشنل ججز داو¿د خان اور افسر خان کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے بھی چودہ میں سے چار ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ مستقلی پانے والوں میں جسٹس اطہر محمود، جسٹس شاہد بلال، جسٹس عابد عزیز اور جسٹس عالیہ نیلم شامل ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز جیمز جوزف، ظفر اللہ خاکوانی، شمس مرزا، شہباز رضوی، شاہد جمال اور فیصل زمان خان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دے دی۔