پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن کا راہداری روٹ کی کابینہ سے منظوری کےخلاف سینٹ سے واک آﺅٹ

datetime 27  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینٹ سے اپوزیشن جماعتوں کا پاک چین اقتصادی راہداری روٹ کی کابینہ سے منظوری کے خلاف واک آﺅٹ‘ پی پی پی ‘ ایم کیو ایم‘ (ق) لیگ ‘ اے این پی و دیگر اپوزیشن جماعتوں نے واک آﺅٹ میں حصہ لیا۔ جمعہ کو وقفہ سوالات کے بعد سینیٹر زاہد خان نے نکتہ اعتراض پر ایوان کی توجہ متنازعہ اقتصادی راہداری روٹ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ نئے روٹ پر کے پی کے اور بلوچستان کو شدید اعتراضات ہیں پنجاب کو فائدہ پہنچانے کے لئے روٹ تبدیل کیا گیا اور اب کابینہ نے متنازعہ روٹ کی منظوری بھی دیدی ہم چاہتے ہیں کہ یہ راہداری 2013 میں بنائے گئے پرانے روٹ کے مطابق بنائی جائے نئے روٹ پر چھوٹے صوبوں میں شدید احساس محرومی پیدا ہوگا اپوزیشن جماعتیں ابھی معاملہ پر ایوان سے واک آﺅٹ کریں گی اس کے ساتھ ہی زاہد خان کے ساتھ تمام اپوزیشن جماعتیں ایوان سے واک آﺅٹ کرگئیں جس پر چیئرمین سینٹ نے اجلاس پیر کی شام تین بجے تک ملتوی کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…