بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم یہ کام جلد مکمل کر لیں گے ۔۔ وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کو بڑی خوشخبر ی سنا دی

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد سے ہو گا۔ملک میں جاری دہشتگردی کے کینسر سے جلد چھٹکارا پالیں گے۔ آج کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے بہت بہتر ہیوزیر اعظم نواز شریف نے نیو یارک پہنچنے کے بعد پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرے، بھارت کو کشمیریوں کی خواہش کا احترام کرنا ہوگا اور پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے ہر سطح پر ان کی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر نوجوانوں نے جدو جہد آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق ہوناچاہیے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کرنا ہونگی۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرے۔وزیراعظم نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کی نسلیں جدوجہد آزادی کو آگے لے کر جارہی ہیں اور اس معاملے میں بھارت کو
کشمیریوں کی خواہش کا احترام کرنا ہوگا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے بہتر ہے۔پاکستان تیزی سے ایشیا کی ابھرتی معیشت کے طور پر سامنے آرہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ دنیا پاکستان کو سیاسی لحاظ سے محفوظ اور معاشی لحاظ سے مضبوط سمجھتی ہے اور گزشتہ 3 سال میں ترقی کا عمل سب کے سامنے ہے۔وزیر اعظم نے بتایاکہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے پر توجہ مرکوز ہے اور ملک میں سلامتی کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔نواز شریف نے بتایا کہ قومی اتفاق رائے سے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان شروع کیا ہے اور ہم جلد ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔انھوں نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سلامتی کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ہم کو تواناائی بحران پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔وزیر اعظم کے کہا کہ توانائی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے اور ہم اپنی حکومتی مدت ختم ہونے سے پہلے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرینگے۔اس سلسلے میں انھوں نے بتایا کہ2018 کے اوائل میں 10 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی نظام میں شامل ہوگی تاہم ابھی ہم نے ملک بھر میں 850 ارب روپے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کیے ہیں۔راہداری منصوبے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی زون قائم ہوں گے نئے زونز سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگیاور ہر صوبہ اور خطہ ترقی کے عمل سے مستفید ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک نا صرف گیم چینجر ہوگا بلکہ اس سے خطے کی تقدیر بدلے گی اور پاکستان کے روشن مستقبل کی امید اسی وجہ سے ہے.

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…