ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سیف اللہ نیازی نے کیوں استعفیٰ دیا؟تفصیلات سامنے آگئیں،ناراض دھڑا کھل کر سامنے آگیا‘ ملک گیر تحریک کا علان

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دست راست سیف اللہ نیازی نے عبوری سیٹ اپ پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اختلافات ، دیرینہ وابستگی رکھنے والوں پر نئے لوگوں کو ترجیح دینے اور عہدہ ہونے کے باوجود فیصلوں کا اختیار نہ ہونے کے باعث مستعفی ہوئے ۔ذرائع نے سیف اللہ نیازی کے مستعفی ہونے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیف اللہ نیازی نے تحریک انصاف کے عبوری سیٹ اپ پر عمران خان اور جہانگیر ترین سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دیا۔سیف اللہ نیازی کور کمیٹی کے اجلاسوں میں عمران خان سے نہ صرف اکثر بحث کرتے تھے بلکہ جہانگیرترین کے کردار کے حوالے سے بھی واضح اختلاف کرتے تھے ۔ ذرائع کے مطابق عبوری سیٹ اپ میں جہانگیر ترین اپنے من پسند افراد کو آگے لانا چاہتے تھے جبکہ سیف اللہ نیازی دیرینہ وابستگی رکھنے والے کو آگے لانے کے حامی تھی ۔ سیف اللہ نیازی کے قریبی ذائع نے بتایا کہ تمام پارٹی فیصلے جہانگیر ترین کرتے ہیں اور اہم عہدہ ہونے کے باوجود ان سے مشاورت نہیں کی جا تی حتی کہ تحریک انصاف کے عبوری سیٹ میں بھی ان سے رائے نہیں لی گئی۔سیف اللہ نیازی نے اپنا استعفیٰعمران خان کو بھجوادیا ہے تاہم اطلاعات کے مطابق ابھی تک اسے منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب تحریک انصاف یوتھ ونگ نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف یوتھ ونگ کے پارٹی سے اختلافات کھل کر اس وقت سامنے آئے جب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان راؤنڈ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنے والے تھے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف یوتھ ونگ نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں جہانگیر ترین کے خلاف بینر بھی پرنٹ کرالیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…