بیجنگ (آن لائن) چین اور روس کے درمیان جنوبی چینی سمندر میں آٹھ روز جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی بحریہ کے ترجمان لیانگ یانگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی ان آٹھ روزہ جنگی مشقوں کی توجہ کا مرکز جزائر کا قبضہ اور کنٹرول ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان مشقوں میں زمینی بحری جہاز ، آبدوزی ، فکسڈ ایئرکرافٹ ، ہیلی کاپٹر ، میرین کارپس حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ مشقوں کے مقابلے میں یہ مشقیں آرگنائزیشن اہداف اور کمانڈ کے لحاظ سے زیادہ گہری اور وسعت پزیر ہوں گی۔