بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب میں کراچی طرز کے رینجرز آپریشن کی ضرورت نہیں،اہم لیگی وزیر نے مخالفت کر دی

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں دو ماہ کے لیے رینجرز کو تعینات کرنے کی تجویر کا مقصد پہلے سے جاری محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے آپریشنز کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ایک انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جس طرح سے پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں ٗوہاں رینجرز کے ذریعے کراچی کے طرز کا آپریشن کرنے کی ضرورت نہیں۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں بھی رینجرز نے راجن پور کے علاقے میں 7 روز کے لیے کارروائی کی تھی اور بعد میں جب فوج کی ضرورت محسوس ہوئی تو انہیں طلب کیا گیا اور پھر دونوں نے مل کر وہاں ایک مشترکہ آپریشن کیا۔
صوبائی وزیر قانون نے کہاکہ اس وقت بھی جو تجویز وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی ہے اْس کی وجہ پنجاب کے سرحدی علاقوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں رینجرز کی مدد حاصل کرنا ہے۔انھوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ صوبے میں رینجرز کو طلب کرنے کے لیے رواں سال مارچ سے غور کیا جارہا تھا اور کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد اس بارے میں فیصلہ کیا گیا۔اس سوال پر کہ کیا رینجرز پورے صوبے میں آپریشنز میں حصہ لے گی یا صرف چند مخصوص علاقوں میں، تو رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منظوری کے بعد اپیکس کمیٹی اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ رینجرز کون سے علاقوں میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرے گی۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ ہم نے 60 روز کیلئے رینجرز کی تعیناتی کی تجویز دی تاہم اس میں کمی بھی ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…