جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

مچھلی کھانے سے بچوں میں پڑھنے اورسمجھنے کی صلاحیت بہترہوتی ہے ‘ تحقیق

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ایک نئے مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ تیل والی مچھلیاں کھانے سے بچوں میں پڑھنے اور سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔وجہ یہ ہے کہ سامن، ٹونا، سرمئی، سارڈین، اور میکرل مچھلیوں میں تیل پایا جاتا ہے جن میں اومیگا تھری وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ان مچھلیوں میں اومیگا سکس بھی پایا جاتا ہے ۔ ماہرین نے تجرباتی طور پر اسکول کے بچوں کو اومیگا تھری اور اومیگا سِکس سپلیمنٹ (گولیاں یا کیپسول)دیئے گئے اور دوسرے گروہ کو فرضی گولیاں (پلے سیبو) دیئے گئے۔
ماہ بعد دونوں گروہوں کی تعلیمی صلاحیت کو جانچا گیا تو معلوم ہوا کہ جن بچوں کو سپلیمنٹ دیئے گئے تھے ان میں الفاظ کو سمجھنے، پڑھ کر سمجھنے اور تصاویر کے جائزے کی صلاحیت بہتر ہوگئی۔ اپنی تحقیق پر بات کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان نے بتایا کہ والدین اپنے بچوں کو مچھلی ضرور کھلائیں ورنہ اومیگا تھری کی گولیاں کھلائیں لیکن مچھلی کھانا زیادہ مفید رہے گا۔دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی بچے مچھلی سے جی چراتے ہیں۔ ضروری ہے کہ انہیں مچھلی برگر کی صورت ، کیچپ کے ساتھ یا کسی اور طریقے سے پیش کی جائے۔ اس سے قبل کئی مطالعات سے ثابت ہوچکا ہے تیل بردار مچھلیوں سے بچوں کی تعلیمی صلاحیت پروان چڑھتی ہیں اور مطالعے میں جن بچوں کو دونوں طرح کے اومیگا دیئے گئے ان 64 فیصد بہتری دکھائی دی ۔واضح رہے کہ یہ سپلیمنٹ سویڈن کے 12اسکولوں میں 8سے 10سال کے بچوں کو 6ماہ تک دیئے گئے تھے اور اس دوران ان کے پڑھنے کی صلاحیت اور سیکھنے میں تیزی کو نوٹ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…