کوئٹہ (این این آئی)کوہلو میں لیویز اہلکار نے ایما ندراری کی مثال قائم کر دی بینک کے عملے کی جانب سے غلطی سے دی گئی بھاری رقم لوٹا دی،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ضلع کوہلو میں نیشنل بینک کے عملے نے 62 لاکھ روپے کی خطیر رقم غلطی سے لیویز کیشئر کو تنخواہوں کی مد میں دے دی جسے رسالدار لیویز لائن شیر محمد مری نے ایمانداری سے بینک منیجر کو واپس کر دیا اور ایما نداری کی مثا ل قائم کردی