پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کے ساتھ دیرینہ تعلقات،چوہدری شجاعت نے بالاخر اپنی بات منوالی

datetime 10  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر حزب اختلاف کا موقف ایک ہے اسی لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو رائیونڈ جلسے میں شرکت کی دعوت رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ پنجاب میں کسی کے گھر کا گھیرا ؤکرنے کی روایت نہیں انکے تحفظات پر نواز شریف کے گھر سے پانچ کلو میٹر دور جلسہ گاہ کا انتخاب کیا گیا اپوزیشن جماعتوں کیلئے جلسے کی تاریخ میں تبدیلی کی بھی گنجائش رکھی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ رائیونڈ جلسہ کیلئے اعتزاز احسن کو دعوت دے دی ، دوبارہ بھی پیپلز پارٹی سے شرکت کی درخواست کریں گے ۔ دیگر اپوزیشن جماعتوں کو رائیونڈ جلسے میں شرکت کی دعوت دینگے تاہم فیصلہ ان کاہو گا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاناما سے متعلق موقف کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے تائید کی ہے۔ پاناما لیکس پر ہم الیکشن کمیشن گئے تو پیپلز پارٹی نے بھی کمیشن سے رجوع کیا ، سپریم کورٹ میں درخواست دی تو جماعت اسلامی نے بھی عدالت عظمی سے رجوع کیا ، سینیٹ میں پاناما لیکس پر تحریک انصاف کے بل کو تمام اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر اپنایا ۔ اسپیکر کے پاس ریفرنسز دائر کیے تو شیخ رشید نے بھی ریفرنس دائر کیا ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ پنجاب میں کسی کے گھر کا گھیرا ؤکرنے کی روایت نہیں انکے تحفظات پر نواز شریف کے گھر سے پانچ کلو میٹر دور جلسہ گاہ کا انتخاب کیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کیلئے ہم رائیونڈ جلسے کی تاریخ میں تبدیلی کی بھی گنجائش رکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…