ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )خانہ کعبہ کا غلاف آج کو تبدیل کیا جائے گا ، غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل نمازِ فجر کے فوراً بعد شروع ہو گا۔ہرسال کی طرح اس سال بھی 9 ذوالحج کو خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل ہو گا۔ غلاف کعبہ کو کسوہ بھی کہا جاتا ہے۔ کسوہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے 150 کلو گرام دھاگے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ غلاف 47 حصّوں پر مشتمل ہوتا ہے اور ہر حصہ 14 میٹر لمبا اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں 1 سال کا عرصہ لگتا ہے۔ غلاف کی تبدیلی کا عمل 6 گھنٹوں میں مکمل ہوتا ہے۔ تاریخی اعتبار سے بیت اللہ پر سب سے پہلے غلاف حضرت اسماعیل علیہ السلام نے چڑھایا تھا۔