اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

قومی ٹیم کی کپتانی سرفراز نے بھی خاموشی توڑ دی

datetime 9  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفراز احمد پاکستان اور انگلینڈ کے مابین واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں ٹیم کو شاندار فتح دلوانے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ وطن واپسی پر میڈیا کی جانب کئے جانے والے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ون ڈے کپتانی کے حوالے سے کچھ بھی نہیں سوچا، ابھی اپنی پوری توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی سیریز کے لئے پریکٹس پر صرف کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انگلینڈ سے وطن واپس پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ پاکستانی ٹی ٹوینٹی کے کپتان کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ میڈیا کی جانب سے قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ون ڈے کپتانی کے متعلق نہیں سوچا، پاکستان کے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے کا افسوس ہے اور اب وہ اپنی پوری توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پریکٹس پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں ۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک، محمد عامر، بابر اعظم، وہاب ریاض اور حسن علی براستہ دبئی نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 624 کے ذریعے لاہور پہنچے ، کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹیم مینجمنٹ کے چند ارکان بھی لاہور پہنچے ۔ سہیل تنویر، عماد وسیم، محمد نواز اور محمد رضوان قومی ایئر لائن پرواز پی کے 792 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ۔ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور 4 روز انگلینڈ میں قیام کریں گے جب کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر آسٹریلیا جا رہے ہیں اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل ٹیم کو دبئی میں جوائن کریں گے ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں بیس سال بعد ٹیسٹ سیریز برابر کرنے میں کامیاب رہی جبکہ واحد ٹی ٹوینٹی میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ جبکہ ون ڈے ٹیم کو ناقص کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 میچوں کی سیریز میں 1-4 سے شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا جس کے بعد قومی ٹیم کے ون ڈے کپتان شدید تنقید کی زد میں آگئے تھے اور سینئر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے سرفراز احمد کو کپتان بنائے جانے کا مطالبہ بھی سامنے آگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…