جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

محمد عامر20ستمبر کو سر پر سہرا سجائیں گے،دلہن کا تعلق کہاں سےاور بات کب شروع ہوئی ؟

datetime 9  ستمبر‬‮  2016 |

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کر کٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر20ستمبرکو سر پر سہرا سجائیں گے جب کہ ولیمہ اور دیگر تقریبات لاہور میں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر کی زندگی میں خوشیاں دوبارہ لوٹ آئی ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے ان پر عائد پابندی کے ختم ہونے کے بعد وہ قومی ٹیم میں اپنی صلاحتیوں کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں اور اب محمد عامر زندگی کی حقیقی اننگز کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر کی شادی کی تقریبات کا آغاز عیدالاضحی کے بعد شروع ہوجائے گا۔ شادی کی تمام تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ محمد عامر کی رسم حنا کی تقریب کا انعقاد 19 ستمبر کو ہوگا اور 20 ستمبر کو بارات ہوگی جب کہ ولیمہ کی تقریب 21 ستمبر کو ڈی ایچ اے لاہور کے نجی میرج ہال میں منعقد ہوگی۔ جس کے لئے خوبصورت دعوت نامے بھی پرنٹ ہوگئے ہیں۔ اور تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔واضح رہے کہ محمد عامر کا 2 سال قبل بنگلا دیشی نژاد برطانوی خاتون نرجس سے نکاح ہوا تھا ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…