عمران خان کے خلاف ریفرنس کا مشورہ کس نے دیا اور مشورہ دینے والی شخصیت پر کیا مہربانی کی گئی؟ سینئر صحافی نے بھانڈہ پھوڑ دیا

8  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کو بھیجے جانے والے ریفرنس کی پشت پر وزراء یا سردار ایاز صادق کی بجائے کسی اور شخصیت کے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ جنہیں اعلیٰ سرکاری عہدے پر تعیناتی کے علاوہ بڑی مراعات سے بھی نوازا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے لئے بھیجے جانے والے ریفرنس میںحکومتی وزراء کے علاوہ ایک اور شخصیت کا مشورہ بھی شامل تھا۔ صابر شاکر نے الزام لگایا کہ مشورہ دینے والے صاحب جن کی عمر اس وقت ستر برس کے قریب ہے کوگریڈ 22 کی نوکری دے دی گئی ہے اور اگر اس سے بھی اوپر کوئی گریڈ ہوتا تو اس کی مراعات بھی انہیں دے دی جاتیں۔
سینئر صحافی نے مزید کہا کہ مذکورہ شخصیت کے مشورے اور رائے کی مدد سے عمران خان کے خلاف ریفرنس بھجوانے کا عمل پورا کیا گیا جس کے صلے میں اس شخصیت پر بہت زیادہ مہربانیوں اور مراعات کی بارش کر دی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…