اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مختلف صوبوں میں جاری سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز اور امن ومان کی صورتحال کے پیش نظر مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے پنجاب میں بھی رینجرز کو اختیارات دیئے جانے کے مطالبے کے پیش نظر بالآخر پنجاب حکومت نے بھی صوبے میں دو ماہ کے لئے رینجرز کو محدود اختیارات دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو روانہ کر دی گئی ہے جس کے مطابق پنجاب میں دو ماہ کے لئے رینجرز کو رینجرز آرڈیننس 1959ء کے تحت محدود اختیارات دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سمری میں کہا گیا ہے رینجرز جے آئی ٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے محکمہ انسداد دہشت گردی کی معاونت کرے گی۔ رینجرز آپریشن کا بنیادی ہدف دہشت گرد اور ان کے سہولت کار ہوں گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے رینجرز کو پنجاب میں اختیارات دینے کے حوالے سے مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے پرزور مطالبات کئے جارہے تھے جس کے بعد حکومت نے بالآخر ان مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے۔
رینجرز اختیارات حکومت نے نیا فیصلہ کر لیا
8
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں