سانحہ نانگا پربت :2ہائی پروفائل دہشتگرد فرار،گرفتاری پر20لاکھ انعام مقرر

27  فروری‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ جیل گلگت سے فرار ہونے کی کوشش میں سانحہ نانگا پربت کا ایک ملزم اہل کاروں کی فائرنگ سے ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔تاہم دو ملزمان فرار ہوگئے۔گلگت بلتستان حکومت نے ملزموں کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔پولیس کے مطابق گلگت جیل میں قید سانحہ نانگا پربت کے چار ملزموں نے رات 2 بج کر 45 منٹ پر عقبی دیوار کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کی۔دو ملزم حبیب الرحمان اور لیاقت تو فرار ہوگئے لیکن ایک ملزم حضرت بلال سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ دلبر نامی ملزم زخمی ہوگیا۔ اسے گرفتار کرکے سٹی اسپتال منتقل کردیاگیا ، ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ اس کی حالت تشویش ناک ہے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔آئی جی گلگت بلتستان ظفر اقبال نے جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور وارڈن سمیت 3 اہل کار وں کو معطل کردیاہے۔سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان نے فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری میں مدد دینے پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شہر کے مختلف مقامات پر سرچ ا?پریشن شروع کردیا ہے۔نانگا پربت کا سانحہ 23جون 2013کو پیش آیا تھا جب کوہ پیمائی کے لئے آنے والے 9 غیر ملکیوں اور ان کے مقامی گائیڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…