بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم نے ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لے لیا‘اہم فیصلے متوقع

datetime 26  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ نواز شریف نے ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لے لیا‘ جلد ہی کرکٹ اور ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اقدامات کئے جائیں گے‘ کرکٹ بورڈ کی تشکیل نو سمیت دیگر کھیلوں کے معاملات کی بہتری کیلئے اہم فیصلے متوقع۔ جمعرات کو ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف جلد ہی کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کا حقیقت پسندانہ جائزہ لینے سے لے کر کرکٹ بورڈ کی تشکیل نو اور دیگر کھیلوں کے فروغ سمیت تمام معاملات کا احاطہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس عمل میں سابقہ کھلاڑیوں سے بھی مشاورت کی جائے گی اور ان تمام تجاویز کا بغور جائزہ لیا جائے گا جو پاکستان میں کھیلوں کی ترویج اور بہتری میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ باخبر ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں حالیہ ناقص پرفارمنس اور اس پر عوام میں پائی جانے والی تشویش اور بے چینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں ہر وہ قدم اٹھایا جائے گا جو نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا باعث بنے گا بلکہ ملک میں پائے جانے والے بے پناہ ٹیلنٹ کو آگے آنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی اور اس عمل میں ان کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کھیلوں کے معیار کو مزید بہتر کیا جاسکے اور پاکستان پھر سے اس میدان میں اپنا مقام حاصل کرسکے۔ ذرائع کے مطابق پانچ مارچ کو سینٹ کے انتخابات کے بعد وزیراعظم نواز شریف اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس طلب کرنے پر غور کررہے ہیں اور وزیراعظم آفس اس ضمن میں وزارت بین الصوبائی رابطہ سے بھی کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں سے متعلقہ رپورٹ مانگ لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…