جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

میری زندگی کے گزشتہ دو سال ۔۔۔ کترینہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں ۔۔دل کی بات کہدی

datetime 8  ستمبر‬‮  2016 |

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو خبروں کی زینت بنے رہنا آتا ہے اور وہ کسی نہ کسی طرح اپنی جگہ خبروں میں بنا ہی لیتی ہیں تاہم اب اداکارہ نے اپنی زندگی سے متعلق یہ انکشاف کیا کہ ان کے پچھلے گزرے 2 سال بہت مشکل ترین تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اوراداکارہ رنبیر کپورکی گہری دوستی، شادی کی خبروں اورپھرعلیحدگی سے سب ہی واقف ہیں جب کہ علیحدگی کے بعد بھی دونوں کے ہی جانب سے مختلف قسم کے بیانات سامنے آئے جہاں دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کے بعد افسردگی کا بھی اظہارکیا۔اداکارہ کترینہ کا اب کہنا ہے کہ ان کی زندگی کے پچھلے 2 سال بہت مشکل ترین تھے جب کہ ان 2 سالوں کا میری پیشہ ورانہ زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے، پریشانی اور مشکلات کی وجوہات کچھ اورتھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی زندگی کا نام ہے جہاں کبھی بھی کچھ بھی ہوجاتا ہے اوروقت کبھی کبھی کہیں اورہی لے جاتا ہے جہاں کا آپ نے سوچا بھی نہیں ہوتا ہے۔اداکارہ نے فلم انڈسٹری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کچھ فلمیں اداکاروں کو کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچا دیتی ہیں جب کہ کچھ فلمیں باکس آفس پرکچھ کرہی نہیں پاتی ہیں۔ اداکارہ نے خود کوخوش قسمت قراردیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کافی سال کامیابی دیکھی ہے جس کا بہت تجربہ بھی ہوگیا تاہم میں تجربے کواس اندازمیں نہیں لیتی کیونکہ میں اس سے پہلے واقف ہی نہ تھی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…