مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی آل راؤنڈرسہیل تنویر نے انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی کو ٹیم میں واپسی کے لیے ناکافی قرار دے دیا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ‘2015 میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے باوجود ٹیم سے باہر کرنا سخت فیصلہ تھا۔انہوں نے کہاکہ ‘میں نے کیریبین لیگ اور پاکستان کپ میں مسلسل باؤلنگ کی ہے اور اچھے ردھم اور فارم میں ہوں لیکن یہ صرف ایک میچ ہے جس میں واپسی کرنا مشکل ہے۔سہیل تنویرنے کہاکہ ‘ہر کھلاڑی عروج وزوال کا شکار ہوتا ہے لیکن میں دو اوور پاورپلے اور دو اوور مشکل وقت میں کرتا جس کے باوجود میری اسٹرائیک ریٹ 7.15 ہے جس کا مطلب ہے کہ ہر میچ میں ایک وکٹ حاصل کرتا ہوں جو برا نہیں ہے۔انھوں نے کھلاڑیوں پر ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘کھلاڑی بھی انسان ہوتے ہیں اور جب برابھلا کہا جائے تو دل آزاری ہوتی ہے۔سہیل تنویرنے کہاکہ ہم ایک میچ کی بنیاد پرہیروز اور ولن بناتے ہیں لیکن میرے خیال میں لوگوں کو وہی الفاظ کہنے چاہیں جو وہ اپنے لیے سن سکتے ہیں۔