اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہماری بات نہ مانی گئی تو ۔۔۔ بھارتی بورڈ کی ہٹ دھرمی، بڑی دھمکی دے ڈالی

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی چوہدراہٹ کے زعم سے نکل نہیں پا رہا ہے ۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر اس کی بات نہ مانی گئی تو آئندہ بر س ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم شامل نہیں ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری آئی سی سی کے فنانس کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری اجے شرکی نے اجلاس کے دوران دھمکی دی کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کی بات نہ مانی گئی تو بھارتی ٹیم اگلے سال انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کرکٹ میلے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت نہیں کرے گا ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے مطالبات کے حق میں اور مفادات کے تحفظ کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نے مزید کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے مگر اس کے باوجود آئی سی سی کے فنانس ، کامرس ایگزیکٹیو کمیٹی اور دیگر مالی معاملات میں ہماری کوئی نمائندگی نہیں ہے اور اگر بھارت کی یہ تذلیل جاری رکھی گئی تو بھارتی کرکٹ بورڈ آئندہ برس ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا بائیکاٹ کر دے گا۔ آئی سی سی کی تمام کمیٹیوں میں تبدیلی کرنے کے مطالبے کے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی نے مطلوبہ تبدیلیاں نہ کیں تو بھارت اپنے مفادات کی حفاظت کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…