منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

واویلا کرنے والی سپر پاور کے اپنے جوہری ہتھیار غیر محفوظ، تہلکہ خیز رپورٹ نے کھلبلی مچا دی

datetime 7  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے متعلق ٹھیکیدار بننے والے امریکہ کے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو چوری کئے جانے کے شدید ترین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکہ اپنے بڑے جوہری ذخیرے کی حفاظت نہیں کر پائے گا۔

تفصیلات کے مطابق غیر سیاسی اور غیر جانب دار تجزیات کے لئے مشہور اسٹمسن سینٹر گروپ کی جانب سے نشر کی گئی تازہ ترین رپورٹ میں اس خدشے کا اظہار یقین سے کیا گیا ہے کہ امریکہ کے مشرق وسطیٰ میں موجود جوہری ہتھیاروں پر کنٹرول انتہائی خطرے میں ہے جس کی وجہ شام میں طویل خانہ جنگی اور ترکی کے ساتھ سخت ترین سرد تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی میں شامی سرحد سے محض 110 کلومیٹر کے فاصلے پر اینجر لک ائیر بیس میں امریکہ کے 50 سے زائد ایٹمی ہتھیار موجود ہیں جس کے بعد ان کی سیکیورٹی انتہائی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ عالی صورت حال پر نظر رکھنے والے اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس اور عالمی مبصرین کے مطابق امریکی افواج کے زیر انتظام اس فوجی اڈے سے ناکام ترک بغاوت میں معاونت کرنے کے الزام میں ترک فوجی افسر کی گرفتاری کے بعد حالات مزید گھمبیر ہو گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بغاوت کے بعد ترکی میں پیدا ہونے والی امن و امان کی صورتحال اور خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہونے کی وجہ سے بھی صورتحال نہایت سنگین ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر خطے میں خانہ جنگی طویل ہو گئی یا امن و امان کی صورتحال مزید گھمبیر ہوئی تو یہ 50 سے زائد ایٹمی ہتھیار کسی بھی گروہ کے ہاتھ لگ سکتے ہیں اور یہ ہتھیار اتنے تباہ کن ہیں کہ ان کی نصف تعداد بھی دنیا کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے لئے کافی ہے جس کےبعد سے عالمی سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے والے اداروں میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی ہے دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے اینجرلک بیس پر موجود اپنے جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی یا موجودگی کے حوالے سے گفتگو کرنے سے انکار کر دیا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…