جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

چیونگم کھانے کے شوقین حضرات کیلئے بری خبر ۔۔۔! ماہرین نے خطرناک مادے کا انکشاف کر دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چاہے بچے ہوں یا بڑے، چیونگم سبھی میں مقبول ہے۔ یہ ٹافی کی ایک ایسی قسم ہے، جسے چاہے جتنا بھی چبائے جاؤ، ختم نہیں ہوتی۔ ایک طرف جہاں چیونگم بھوک مٹاتی ہے، منہ کی بدبو ختم کرتی ہے اور منہ سے مضر صحت بیکٹیریا کا خاتمہ کرتی ہے، وہیں یہ بہت سی خطرناک بیماریوں کا باعث بھی بن رہی ہے۔ صحت سے متعلق ویب سائٹ ’’مرکولا ڈاٹ کام‘‘ پر اپنے ایک مضمون میں چیونگم کے حوالے سے ڈاکٹر مرکولا کا روح فرسا انکشافات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چیونگم میں شامل کم از کم پانچ اجزاء بچوں اور بڑوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر دیتے ہیں، جبکہ کئی والدین اور معالجین کو پتا ہی نہیں ہوتا کہ یہ بیماری چیونگم کی پیدا کردہ ہے اور وہ دیگر غذاؤں کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں۔ اسپارٹیم: یہ اضافی مادہ ذائقہ بہتر بنانے کے لیے چیونگم میں استعمال کیا جاتا ہے، مگر ماہرین کے مطابق، اسپارٹیم فوڈ انڈسٹری میں استعمال ہونے والا سب سے خطرناک مادہ ہے اور چیونگم کی تیاری میں اس کا بھرپور استعمال ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ چیونگم کھانے کی وجہ سے جو بیماریاں جنم لیتی ہیں، ان میں بیش تر اسپارٹیم کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔ امریکا میں غذا و دوا کی نگرانی کرنے والے ادارے، ایف ڈی اے (فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن) نے 1980ء میں اس پر پابندی عاید کر دی تھی، مگر بعدازاں پابندی اُٹھا لی گئی، تا ہم ڈاکٹرز عام غذاؤں میں اس کیمیکل کا استعمال ناپسند کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مادہ خلیوں میں ہیجان پیدا کرنے کی وجہ سے زہریلی خاصیت رکھتا ہے، جس کی وجہ سے انسان نہ صرف ذہنی طور پر کمزور ہو جاتے ہیں، بلکہ دیگر اعصابی بیماریوں کا بھی نشانہ بنتے ہیں، نیز یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسپارٹیم ایک زہریلے مادے، اسیسیول فیم پوٹاشیم سے ملتی جلتی خاصیت رکھتا ہے اور جانوروں پر کیے گئے تجربات سے پہ چلا ہے کہ اسیسیول فیم پوٹاشیم کینسر پیدا کرنے والا مادہ ’’کارسی اوجن‘‘ ہے۔ بی ایچ ٹی: یہ کیمیائی مادہ غذا کے ذائقے، رنگ اور خوشبو کو طویل عرصے تک برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جدید طبی تحقیق کی روسے جسم میں بی ایچ ٹی کی زیادتی اہم جسمانی اعضا گردوں اور جگر میں زہریلے اثرات پیدا کرتی ہے۔ تیز یہ کیمیائی مادہ بچوں میں ہیجان کو بھی جنم دیتا ہے۔ اسی لیے پچھلے چند ماہ میں بعض یورپی ممالک اسے خطرناک قرار دے کر بی ایچ ٹی پر پابندی لگا چکے ہیں، تا ہم چیونگم بنانے والے یہ زہریلا مادہ چیونگم کی تیاری میں استعمال کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ مادہ چیونگم کو سفید بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ گم بیس: چیونگم بنانے والے کئی اجزاء عوام سے پوشیدہ رکھتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ اجزا ’’تجارتی راز‘‘ (ٹریڈ سیکرٹ) ہیں اور ان اجزاء کے لیے گم بیس کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ اس حوالے سے محققین نے متعدد کتب، رسائل اور ویب سائٹس چھان ماریں کہ گم بیس کے اجزاء معلوم ہو سکیں۔ جدید تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ چیونگم بنانے والے گم بیس کے اجزاء کو پانچ گروہوں میں تقسیم کرتے ہیں، جن میں الاسٹومیئرز، رال اور اینٹی آکسیڈینٹس شامل ہیں، تاہم، محققین سر توڑ کوشش کے باوجود یہ نہ جان پائے کہ ان پانچ گروہوں کے حقیقی اجزاء کون سے ہیں۔ ٹائیٹینیم ڈائی آکسائڈ: یہ مادہ چیونگم کی کوٹنگ کرنے کے کام آتا ہے، نیز دیگر ٹافیوں کی تیاری میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ ایک جدید طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ مادہ بچوں اور بڑوں میں دمے اور کروہنز نامی بیماری پیدا کرتا ہے۔ اس لیے ڈاکٹروں کا پرزور مطالبہ ہے کہ چیونگم وغیرہ کی تیاری میں ٹائٹینیم ڈائی آکسائیڈ کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…