اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک نے 24 مارچ کواحتجاجی ریلی کے ساتھ رائے ونڈ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ابھی احتجاجی ریلی کو رائے ونڈ لے جانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد حکومت کانپنا شروع ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے گھر نہیں جا رہے بلکہ احتجاجی ریلی رائے ونڈ تک جا رہی ہے وہاںبھی رائے ونڈ کے قریب ترین اڈا چوک تک جائے گی ۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ تحریک انصاف کی سنٹرل کمیٹی میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ امریکہ سے واپسی پر 24 ستمبر کو ریلی رائے ونڈ لے جائی جائے گی جہاں عمران خان ریلی کے اختتام پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔
عید کے بعد ہم کیا کرنے جا رہے ہیں ؟ اعلان سے ہی حکومت کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں
5
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں