بیجنگ(این این آئی)امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ہمراہ ماحولیات سے متعلق ڈیل کی توثیق کردی ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امریکی اور چینی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے بقیہ ملکوں سے کہا ہے کہ وہ بھی انکے نقش قدم پر چلیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر ہانزو میں شروع دو روزہ جی 20 کا سربراہی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ جس میں شرکت کے لیے صدر اوباما بھی چین پہنچے ہیں۔ اس موقع پر امریکا کی جانب سے پیرس ڈیل کی توسیع کا اعلان کیا گیا۔گلوبل وارمنگ سے متعلق پیرس ڈیل گزشتہ برس طے پائی تھی جس کے مطابق عالمی رہنماوں نے سال 2050 تک دنیا کے درجہ حرارت میں اوسط اضافے کو دو ڈگری تک محدود کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امریکی اور چینی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے بقیہ ملکوں سے کہا ہے کہ وہ بھی انکے نقش قدم پر چلیں۔