اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر باراک اوبامہ کی چین آمد پر استقبال ہر گز تپاک نہیں تھا بلکہ یہ استقبال اس وقت ناخوشگوار صورت حال میں بدل گیا جب ایک چینی سکیورٹی اہلکار نے نہ صرف وائٹ ہاؤس کے صحافیوں بلکہ باراک اوبامہ کے ہمراہ آنے والے امریکی اعلی عہدیداروں کو زبردستی پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ امریکی صدر باراک اوبامہ جی ٹونٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے ہانگ ڑو پہنچے تو اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا لیکن جوں ہی امریکی صدر چینی حکام کیساتھ مصافحے کے لئے آگے بڑھے تو ایک چینی سکیورٹی اہلکار نے وائٹ ہاؤس کے امریکی صحافیوں کو صدر سے زبردستی دور رکھا۔ امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائیس اور اس کے نائب بن روڈز کو بھی زبردستی استقبالیہ قطار سے بھیہٹا دیا گیا جب وائٹ ہاؤس کے حکام نے اس پر احتجاج کرنا چاہا تو چینی سیکورٹی اہلکار بلند آواز سے چلایا کہ یہ ہمارا ملک ہے اور یہ ہمارا ایئرپورٹ ہے جس پر امریکی حکام کو مجبوراً چپ ہونا پڑا۔