پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

احتساب مارچ، لاہور کے کون کون سے راستے بند ہیں؟جانئے

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے احتساب مارچ کے باعث پولیس نے شاہدرہ سے گورنر ہاؤس تک بیشتر راستوں کو رات سے ہی کنٹینرز لگا کر سیل رکھا جس سے شہری خوار ہوتے رہے ، خار دار تاریں لگا کر پیدل گزرنے کے راستے بھی بند رکھے گئے جس پر عوام پی ٹی آئی اور حکومت کو کوستے رہے، راستہ نہ ملنے پر شہریوں اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے واقعات بھی ہوئے ، راستوں کی بندش کی اطلاعات پر شہریوں نے اپنی سر گرمیاں معطل کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی طرف سے تحریک انصاف کے احتساب مارچ کے شرکاء کی حفاظت اور کارکنوں کے طے شدہ مقام سے آگے بڑھنے کے کسی بھی واقعہ کو روکنے کے لئے شاہدرہ سے گورنر ہاؤس تک تمام شاہراہوں پر کنٹینرز کھڑے کر کے سیل کر دیا گیا ۔ پولیس کی طرف سے مال روڈ پر واقع 90شاہراہ قائد اعظم اور گورنر ہاؤس سمیت دیگر اہم شاہراہوں کے باہر کنٹینر ز کھڑے کر دئیے گئے جس سے عوام کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔ پولیس کی طرف سے شاہدرہ سے مال روڈ کی طرف آنے والی شاہراہوں کے مختلف مقامات پر کنٹینرز اور ملحقہ راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔ شہری راستہ نہ ملنے کے باعث ادھر ادھر خوار ہوتے رہے اور پی ٹی آئی اور حکومت کو کوستے رہے جبکہ کئی مقامات پر شہریوں اور پولیس کے درمیان توں تکرار او ر ہاتھا پائی کے واقعات بھی ہوئے ۔مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے سامنے دونوں راستوں پر کنٹینرز کے ذریعے راستے بند کرنے پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت اورپی ٹی آئی دونوں کے خلاف نعرے لگائے ۔

شہری ایک دوسرے کو راستوں کی بندش کی اطلاعات بھی دیتے رہے جس کے بعد اکثریت نے اپنی باقی ماندہ سر گرمیاں معطل کر دیں اور گھروں میں موجود رہے ۔ تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبد العلیم خان اور مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے لاہور بھر میں راستوں کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بوکھلاہٹ میں کنٹینرز لگا کر پورے شہر کو قید خانے میں تبدیل کر دیا ۔شہریوں کی آزاد نقل و حمل پر قدغن لگانا انتہائی شرمناک عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جتنی ڈھٹائی اور بے شرمی کا مظاہرہ کریں گے عوام اتنے ہی جوش و جذبے سے باہر نکلیں گے۔حکمران پرامن احتجاج کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے اپنی قبر کھود رہے ہیں ۔ ‎

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…