پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

میرے 15لاکھ کب دیں گے؟ بھارتی شہر ی کاوزیر اعظم سے سوال

datetime 2  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی مرکزی انفارمیشن کمیشن نے معلومات کے حق سے متعلق قانون یعنی آر ٹی آئی کے تحت دی گئی ایک درخواست پر وزیر اعظم کے دفتر سے جواب طلب کیا ہے جس میں سوال کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق لوگوں کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے کب آئیں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آر ٹی آئی میں پوچھا گیا ہے کہ نریندر مودی نے 2014 کے عام انتخابات کے دوران جو وعدہ کیا تھا کہ وہ بیرون ممالک سے کالا دھن واپس لائیں گے اور ہر بھارتی کے اکاؤنٹ میں پندرہ لاکھ روپے ہونگے تو وہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں کب آئے گی؟
راجستھان کے جھالاواڑ ضلع میں کنہیا لال نامی ایک شخص کی درخواست کے بعد وزیر اعظم کے دفتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس وعدے کے بارے میں جواب دے۔چیف انفارمیشن کمشنر رادھا کرشن ماتھرکا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے دفتر کو بھیجے گئے میمورینڈم میں کنہیا لال نے کہا تھا کہ ’انتخابات کے وقت، اعلان کیا گیا تھا کہ کالا دھن واپس بھارت لایا جائے گا اور ہر غریب کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے جمع کئے جائیں گے، وہ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ کہاں تک پہنچا۔کنہیا نے اپنی درخواست میں یہ بھی ذکر کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ منصوبوں کا فائدہ صرف امیر اور سرمایہ داروں تک ہی محدود ہے اور یہ غریبوں کے لیے نہیں ہے۔انہوں نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ کیا موجودہ حکومت کانگریس کے دور حکومت میں سینیئر شہریوں کو ریل کے سفر میں ٹکٹوں پر دی گئی 40 فیصد رعایت واپس لے رہی ہے۔ماتھر نے کہاکہ اس آر ٹی آئی درخواست پر 15 دنوں میں جواب دیا جانا چاہئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…