لاہور(این این آئی) ذوالحج 1437ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ( جمعہ ) کو منعقد ہوگا ۔ جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز اپنے مقررہ مقامات پر بوقت نماز مغرب منعقد ہوں گے ۔ اجلاس میں ملک بھر سے شہادتوں کی وصولی اور ان کی تصدیق سمیت رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان کی جانب سے چاند دیکھے جانے کے بعد ان کا میڈیا کے ذریعے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ ماہر فلکیات اور محکمہ موسمیات کے مطابق اس بار ذیقعد کا مہینہ 30ایام پر مشتمل ہو گا اس لئے 2ستمبر کو ذوالحج کا چاند نظر آنا ممکن نہیں۔محکمہ موسمیات نے بھی ذی الحج کا چاند 3ستمبر بروز ہفتہ کی شام نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نیا چاند یکم ستمبر کی دوپہر 2بجے پیدا ہو گا جسے دنیا بھر میں کہیں بھی دیکھنا ممکن نہیں۔2ستمبر کی شام نئے چاند کی عمر 28گھنٹے 45منٹ ہو گی۔پشاور میں لیگ ٹائم 37منٹ ،لاہور میں 38منٹ ، کراچی میں 42منٹ ہو گاجبکہ چاند نظر آنے کیلئے اس کا لیگ ٹائم کم از کم 50منٹ ہونا ضروری ہے لہٰذا یکم ذی الحج 4ستمبر بروز اتوار کو ہو گی جس کے باعث فرزندان اسلام 13ستمبر بروز منگل کو عید الاضحی منائیں گے۔
ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کوہوگامگر۔۔۔! ماہرین فلکیات،محکمہ موسمیات کی حیرت انگیز پیشگوئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































