منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کو انصاف ملنے کاچانس۔۔ ماڈل ایان علی کیساتھ آج عدالت میں وہ کچھ ہو گیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

datetime 1  ستمبر‬‮  2016 |

راولپنڈی(این این آئی) ماڈل ایان علی کو کسٹم انسپکٹر قتل کیس میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت ملزمہ نامزد کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ گلفام لطیف بٹ کی عدالت میں کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کے قتل کیس میں بیان ریکارڈ کرانے سے متعلق ماڈل ایان علی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مدعی صائمہ چوہدری کی درخواست پر مقدمے میں نامزد ملزمہ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 شامل کرلی گئی ہے جس کے بعد اب یہ کیس متعلقہ تھانے سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ منتقل ہوگیا ٗ قانون کے تحت مقدمہ سی ٹی ڈی منتقل ہونے کے بعد وہ ملزمہ کا بیان ریکارڈ نہیں کرسکتے اب اس کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی کے افسران کریں گے۔تفتیسی افسر کا موقف سننے کے بعد عدالت نے ایان علی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کریں۔واضح رہے کہ ایان علی نے اپنے وکیل کے توسط سے کیس میں تحریری بیان جمع کرایا تھا تاہم قانون کے تحت تفتیشی افسر نے اسے قبول کرنے سے انکارکرتے ہوئے ان کی حاضری کو لازمی قرار دیا تھا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…