جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان ،طاہر القادری ’’را ‘‘ کے ایجنٹ ہیں اور۔۔۔! ،وفاقی وزیر نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 30  اگست‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ چیئرمین واپڈا کو کالاباغ ڈیم کی مخالفت کی وجہ سے نہیں ہٹایا گیا ،کرپشن اور اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری بھی ’’را ‘‘ کے ایجنٹ ہیں ،دونوں میں نہ مانوں کی سیاست کرتے ہیں اور دھرنے کے بعد ملک سے باہر چلے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں لیسکودفاتر کے ہنگامی دوروں کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اووربلنگ پر 3میٹر ریڈر اور تین میٹر انسپکٹر ز کو معطل کردیا اور ناقص کا رکردگی پر اہلکاروں کی سرزنش بھی کی ، ایک ایس ایچ او کے خلاف چارج شیٹ بنائی ، لوگوں کے مسائل سنے اور حل کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا محاسبہ کیا جا رہا ہے اور کرپشن میں ملوث ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور اوور بلنگ میں ملوث افسران کے کیسز نیب کو بھجوائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری بھی ’’ را ‘‘ کے ایجنٹ ہیں کیونکہ وہ دھرنے اور احتجاجوں کی مستقل سیاست کر کے صرف اور صرف ملک دشمن عناصر کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ۔ عمران خان اور طاہر القادری مین نہ مانوں کی سیاست کرتے ہیں ، عمران خان خوشی کے دنوں میں کو دھرنوں میں بدل دیتے ہیں ڈر ہے کہ عمران خان لاہور آئیں تو لاہوریے کوئی گڑ بڑ نہ کر دیں کیونکہ لاہورئیے زندہ دل لوگ ہیں یہ گردن بھی توڑ دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنوں اور احتجاج کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دیں ۔ موجودہ حکومت بجلی کے نظام کی بہتری کی جانب توجہ دے رہی ہے اور 2018میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے دکھائیں گے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پر ویز خٹک 5گرڈ اسٹیشن کے لئے جگہ فراہم نہیں کر رہے ، لو ڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے پر ویز خٹک کے گھر کے باہر دھرنا دوں گا۔اگر مستقبل میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہوا تو وہ خیبر پختونخوا میں ہو گا ، خیبر پختونخوا کے عوام کا مقدمہ خود لڑوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن اور اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔چیئرمین واپڈا کو کالاباغ ڈیم کی مخالفت کی وجہ سے نہیں ہٹایا گیا ، لیسکو افسران عوام کے خادم بنیں، بدمعاشی اب نہیں چلے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…