جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

آئندہ کا منصوبہ کیا تھا؟ایف سی اہلکاروں کو شہید،پولیس پر حملوں اور اسکولوں کو تباہ کرنے والے ملزم کے خطرناک انکشافات

datetime 30  اگست‬‮  2016 |

کراچی (آن لائن)کراچی سے گزشتہ روزگرفتار50 سے زائد ایف سی اہلکاروں کو شہید،پولیس پر حملوں اور اسکولوں کو تباہ کرنے والے ملزم نے خطرنا ک انکشافات کردئیے، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد فضل گل دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنارہا تھا۔ تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم کواسکولوں پرحملوں اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے ٹاسک دیئے گئے تھے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے خفیہ اطلاع پر گذشتہ روز سہراب گوٹھ میں کارروائی کرکے انتہائی خطرناک دہشت گرد ملا فضل گل عرف قاسم کو گرفتار کیا جو کہ تحریک طالبان سوات کے امیر ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی ہے۔فضل گل عرف قاسم نے دوران تفتیش اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چار باغ کی ایف سی کیمپ اور چوکی پر حملے اور متعدد ایف سی اہلکار وں کو شہید اور زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم کا ساتھی بھی مارا گیا۔چار باغ میں ہی ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملزم نے ایف سی کنٹونمنٹ پر حملہ کیا اور 21ایف سی اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد شہید کردیا۔فضل گل نے خوازہ خیل میں پولیس موبائل پر حملہ کرکے ایک افسر کو شہید کیا اور سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گیا تھا۔چار باغ میں متعدد سرکاری اور نیم سرکاری اسکولوں کو تباہ کیا جبکہ ملا فضل اللہ کے کہنے پر تحصیل مینگورہ میں ناظم کا گھر تباہ کیا۔سوات میں آرمی آپریشن شروع ہونے پر ملزم ٹی ٹی پی کمانڈر عمران کے ہمراہ طورخم کے راستے افغانستان فرار ہوگیا جس کے بعد ملزم کراچی کی بلال کالونی میں اپنے بھائی کے گھر آگیا تھا۔گرفتاری کے وقت ملزم سہراب گوٹھ میں اکیلا رہ رہا تھا۔ ملزم کے ساتھیوں میں غنی،عبداللہ،ہنزلہ قاری عابد اورغفار شا مل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…