بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نئے دور کا آغاز، پاکستان اور چین 2018 ء میں کیا کرنے والے ہیں ؟ بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین 2018 ء میں مشترکہ سیٹلائٹ لانچ کر یں گے ٗاقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پہلے مرحلے کے منصوبے2017-18 ء میں مکمل ہو جائیں گے ٗسی پیک منصوبے کے تحت بڑے پیمانے پر چینی سرمایہ کاری آئے گی اور صنعتی زونز قائم ہوں گے ٗ پیر کویہاں چین پاکستان اقتصادی راہداری سمٹ اینڈ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی تعاون اورکاروباری روابط قائم کرنے کا منصوبہ ہے، منصوبے کے تحت بڑے پیمانے پر چینی سرمایہ کاری آئے گی اور صنعتی زونز قائم ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ وسطی ایشیا اور پاکستانی تجارتی اداروں کے درمیان روابط کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، 2018 ء تک ملک میں 10 ہزار 4 سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے جس کی تکمیل سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابوپالیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ یہ منصوبے سی پیک کے تحت مکمل ہونے کے بعد ملک کے معاشی وسماجی حالات میں تیزی سے بہتری آئے گی، چین کی کمپنیاں10 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے شبانہ روز محنت کررہی ہے ، چین کی کمپنیاں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشنز لائنز کے بہتری کے لئے بھی کام کر رہی ہے جو فی الحال زیادہ بوجھ برداشت کرنے کے لئے قابل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ ایک سال کے اندر ایک کاغذ کا ٹکڑے سے 46 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری میں تبدیل ہوا، مغربی روٹ پر کام جاری ہے، بین الاقوامی گوادر ائیرپورٹ اور ایکسپریس وے پر چین کی طرف سے کام آخری مراحل میں ہے، راہداری منصوبہ تین ارب لوگوں کی قسمت کو بدلنے کا منصوبہ ہے،اس منصوبے سے پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کو فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ سی پیک سمٹ اور ایکسپو سے لوگوں میں اقتصادی راہداری منصوبوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ، چین پاکستان اقتصادی راہداری سمٹ کا ہدف کاروباری شخصیات اورنجی شعبے کو اس منصوبے کے اگلے مرحلے کے لئے تیار کرنا ہے، سمٹ میں پاکستان اور چین کے سرمایہ کار اور ماہرین منصوبے کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرسکیں گے جبکہ پاکستان کی کاروباری شخصیات کو بھی اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ نجی شعبہ کے لئے ہنر مند افراد کو پیداکرنا ایک بڑا چیلنج ہوگا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے سن وی ڈونگ نے کہا کہ اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون پر مبنی اقدامات اور منصوبوں کا جامع پیکیج ہے جس میں اطلاعات کا نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعتیں، زراعت، سیاحت اور متعدد دوسرے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بلندیوں تک پہنچانے کیلئے اہم موقع سامنے آیا ہے اور ہمیں اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا ۔چینی سفیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ چینی صدر کے وژن کی عکاسی کرتا ہے،اس سال پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے 60 ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری صرف چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے حکمت عملی کا نام نہیں بلکہ یہ اس پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ چین کی معروف کمپنیاں اور سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت(ایف پی سی سی آئی ) کے صدر عبدالرؤ ف عالم نے کہاکہ سی پیک منصوبہ وزیر اعظم محمد نوازشریف کی بہت بڑی کامیابی ہے اور تاجر برادری اس منصوبہ کو کامیاب بنانے میں بھر پور تعاون فراہم کریں گی ۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے کو مکمل کرنے میں پاکستان کے کاروباری طبقہ ہر ممکن تعاون کرے گا، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور دیگر منصوبوں سے ہر طبقے کے لوگوں کو فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کی بر آمدات میں بھی اضافہ ہوگا ، ملک میں اقتصادی وسماجی شعبے کے اس انقلابی منصوبہ پر ہم چین کے مشکور ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…