منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

ایم کیو ایم کے تین اہم ترین رہنماؤں کو فوری طورپرگرفتارکرنے کا حکم

datetime 29  اگست‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی)سٹی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار ،خالد مقبول صدیقی اور محفوظ یار خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے نومنتخب میئر کراچی کو بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔پیر کو سٹی کورٹ میں پانی کی بندش کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ڈاکٹر فاروق ستار ،خالد مقبول صدیقی ،محفوظ یار خان سمیت 12رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔میئر کراچی وسیم اختر کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو آئندہ سماعت پر وسیم اختر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔واضح رہے کہ کراچی میں پانی کی قلت و بندش کے خلاف ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کے دوران مٹکے بھی توڑے تھے ۔واضح رہے کہ ملزما ن کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…