اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سو لہ سالہ جیکب آئین سٹائین سے بھی ذہین، آئی کیو لیول 170

datetime 26  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک )کیا آپ 16 سالہ امریکی لڑکے جیکب بارنیٹ کے بارے کچھ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو دیکھیے یہ لڑکا ایک مشہور امریکی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی مکمل کر رہا ہے اور اس کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ یہ آئن اسٹائن کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔جیکب کی والدہ کرسٹین بارنیٹ بتاتی ہیں کہ جب ان کا بیٹا دو سال کا تھا تو ڈاکٹروں نے اسے ذہنی بیماری آٹزم کا مریض بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ننھا بچہ ساری عمر ذہنی معذوری میں گزار دے گا اور شائد وہ کبھی بھی بولنا نہ سیکھ سکے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے کے لیے زندگی کے معمولی کام حتیٰ کہ اپنے جوتوں کے تسمے باندھنا بھی مشکل ہو گا۔غمزدہ والدین نے اس بچے کو گھر پر ہی کچھ سکھانے کی کوشش شروع کی اور وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ رفتہ رفتہ اس کی ناقابل یقین صلاحیتیں سامنے آرہی تھیں۔ اس نے حیرت انگیز قابلیت کا مظاہرہ کیا اور عام بچوں سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی، آج اس کی عمر 16 سال ہے لیکن یہ مشکل ترین مضمون کوانٹم فزکس میں پی ایچ ڈی کر رہا ہے۔ وہ اپنے سے دگنی عمر کے طلباءکو کیلکولس اور مکینکس جیسے مضمون پڑھاتا ہے اور بعض دفعہ پیچیدہ مسائل کو حل کرتے ہوئے اپنے عمر رسیدہ پروفیسرز کو بھی حیران کر دیتا ہے۔جیکب کا آئی کیو لیول 170 ہے اور اس کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ بیسویں صدی کے عظیم ترین سائنسدان آئن اسٹائن سے بھی زیادہ ذہین و فطین ہے۔ نیورو سائنسدانوں کے مطابق جیکب کا دماغ قدرت کی حیرت انگیز تخلیق ہے جس کی صلاحیت اور کرشمات کو سمجھنا انسان کے بس کی بات نہیں۔ سائنسدانوں نے اس بچے کو انسانی تاریخ کے نمایاں ترین ذہین انسانوں میں شمار کیا ہے اور یہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ کم عمری میں ہی نوبل انعام بھی حاصل کر لے گا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…