منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

متنازعہ تقریر اور میڈیا ہاسز پر حملہ ،اصل سازش کیا تھی؟ڈی جی رینجرز تفصیلات سامنے لے آئے

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے بانی کی تقریر اور میڈیا ہاسز پر حملہ منظم کارروائی تھی۔حملے میں ایم کیوایم کے سیکٹر اور یونٹ کے کارکن ملوث تھے۔ حملے میں ملوث کچھ لوگوں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ باقی لوگوں کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے ۔وہ پیر کو کراچی کے جناح اسپتال میں 22اگست کو زخمی ہونے والے شخص کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ 22اگست کو ایم کیو ایم کے بانی کی جانب سے اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاسز پر حملہ منظم کارروائی تھی اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ 22 اگست کو متحدہ کی ٹیم وفاقی اور صوبائی حکومت سے مذاکرات کررہی تھی لیکن دوپہر سے ہی پریس کلب اور قرب وجوار میں مختلف سیکٹرز اور یونٹس کے کارکن اکٹھے ہورہے تھے، واقعے میں ملوث 6 ملزمان کو پولیس کے حوالے کررہے ہیں جو قانون کے مطابق انہیں عدالت میں پیش کریں گے۔ڈی جی سندھ رینجرز نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے ریاست مخالف بات کرکے لوگوں کو نکالا، بینک میں متحدہ لیبر ڈویژن کے کارکنوں نے میڈیا پر حملہ کروانے کے لیے لڑکے جمع کیے، پریس کلب سے میڈیا ہاؤس جانے کے راستے میں 2 بینک ہیں،جن کے افسران متحدہ کے کارکنوں کے لیے سہولت کاری کررہے تھے، واقعے سے قبل بھی متحدہ کے 6 کارکن بینک میں چھپے ہوئے تھے، ان کے پاس اسلحہ اور ڈنڈے تھے۔ گرفتار لوگوں نے گولیاں چلانے والوں کے نام بتادیئے ہیں، ان لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ کارروائی کے لیے ڈنڈے کون لایا تھا، گرفتار افراد نے مفرور ملزم بلند خان کو شناخت کیا ہے۔واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے بانی نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پاکستان مخالف نعرے لگائے جس کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنوں نے میڈیا ہاسز پر حملہ کردیا تھا۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…