جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

کنگ خان کا شاہانہ طرز زندگی۔۔۔! گھر کی اندرونی تصاویر دیکھ کر سب حیران رہ گئے

datetime 29  اگست‬‮  2016 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مہنگے ترین گھر’’منت‘‘ کی اندرونی تصاویر منظر عام پر آگئیں ہیں جنہوں نے دنیا بھر کو حیران کردیا ہے۔بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا گھر ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں 6000 اسکوائر فٹ پر قائم ہے جسے ’’منت‘‘ بھی کہا جاتا ہے جب کہ کنگ خان کا گھر بالی ووڈ کے تمام اداکاروں کے گھروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مہنگا ترین گھرہے جس کی تزئین و آرائش 4 سال میں مکمل ہوئی ہے۔کنگ خان کے گھر کو آرٹ اور تاریخ کا بہترین امتزاج کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیوں کہ اس کی تعمیر آرٹ اور تاریخ کو ملحوظ خاطر رکھ کر کی گئی ہے جب کہ گھر کو جاذب نظر بنانے کے لئے پورے گھر کی تعمیر میں سفید رنگ کا سنگ مرمر خصوصی طور پر استعمال کیا گیا ہے۔شاہ رخ خان کا گھر20ویں صدی کے ثقافتی ورثے ’’گریڈ تھری ہیریٹیج‘‘ کی بھی شاندار عکاسی کرتا ہے جس کی راہداریاں ہر طرف کھلتی ہیں جب کہ یہ شاندار گھر 5 کمروں پر مشتمل ہے۔شاہ رخ خان نے ’’منت‘‘ میں اپنے لیے جمنازیم بھی بنا رکھا ہے جس میں فٹنس اور کھیلوں کی سہولیات بھی موجود ہیں۔کنگ خان نے اپنے مطالعہ کا شوق پورا کرنے کے لیے گھر میں ہی لائبریری قائم کر رکھی ہے جس میں دنیا بھر کی نایاب کتابیں بھی موجود ہیں۔بالی ووڈ بادشاہ نے دنیا بھر کے مشہور فن پارے بھی’’ منت ‘‘ میں سجا کر رکھے ہیں جسے آرٹ گیلری کا درجہ دیا جاتا ہے۔

Fake



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…