لندن (این این آئی)برطانوی پارلیمنٹیرین لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کو فائدہ ملتا ہے اور کراچی کے حالات بہتر ہونے سے سے حکومت کو فائدہ ملے گا۔ایک انٹرویو میں برطانوی پارلیمنٹیرین لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال سے را کو فائدہ ملتا ہے اور کراچی کے حالات بہتر ہونے سے حکومت کو فائدہ ملے گا،لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو حکومت کا موقف بطور ثبوت چاہیے ٗہوم سیکرٹری چھٹیوں پر ہیں،جلد رابطہ ہوجائے گا،دہشتگردی کو فروغ دینے سے متعلق برطانیہ میں قانون موجود ہے،لندن کیلئے شرمناک ہے کہ ایم کیو ایم سیکرٹریٹ سے تین افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔