منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

چوکوں اور چوراہوں میں اذانیں ،ایک اور جماعت حکومت کیخلاف میدان میں کود پڑی،حیرت انگیز حکمت عملی کا اعلان

datetime 28  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )سنی اتحاد کونسل نے حکومت مخالف تحریک کا شیڈول تیار کر لیا ۔ یکم سے 30ستمبر تک ضلعی سطح پر احتجاجی جلسے ہونگے، چوکوں اور چوراہوں میں اذانیں د ی جائیں گی اور وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کے مطالبے پر مشتمل ہزاروں خطوط چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پاکستان کو بھجوائے جائیں گے۔ احتجاجی تحریک کو منظم کرنے کیلئے مرکزی ، صوبائی ، ڈویثرنل اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ اس بات کا فیصلہ جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کے کورکمیٹی کے منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف تحریک کامیاب بناکر دم لیں گے۔ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ پارٹی آئین بدلنے تک فاروق ستار پر یقین مشکل ہے۔ وفاقی حکومت الطاف کے معاملے میں سیاسی مصلحتوں کا شکار ہے۔ حکمرا ن خاندان نے اپنی چوری بے نقاب ہونے کے ڈر سے پانامہ لیکس کی تحقیقات نہیں ہونے دیں۔ رینجرز کی کوششوں سے کراچی میں خوف کی حکمرانی ختم ہو رہی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بھار ت کشمیر کا بدلہ لینے کیلئے کراچی کے حالات خراب کرنا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم ملک دشمن الطاف کے خلاف زبان کیوں نہیں کھولتے۔ اپوزیشن متحد نہ ہو ئی تو قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔ اجلاس میں مفتی محمد حسیب قادری، سید جوادالحسن کاظمی، مفتی وسیم رضا ، مولانا عبد الخالق نقشبندی،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، میاں فہیم اختر ، صاحبزادہ حسن رضا،پیر اظہر شاہ، ملک بخش الٰہی، مولانا اکبر نقشبندی، بیرسٹرصاحبزادہ حسین رضا ، الحاج سرفراز تارڑ،مفتی محمد رمضان جامی، ارشد مصطفائی نے شرکت کی۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…