جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

دونوں شریفوں میں سے ایک شریف جارہاہے،شیخ رشید احمد نے بڑے دعوے کردیئے

datetime 28  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ اردو بولنے والے محب وطن پاکستانی اور قربانی دینے والے لوگ ہیں لیکن ملک کے خلاف بولنے والوں کی زبان کھینچ لینی چاہئے اوراسے اسے چوراہے پر کھڑا کر کے اس کے پیچھے کتے چھوڑ دینے چاہئیں،جو پاکستان کے حالات ہیں اس لحاظ سے آئندہ 60 دن بہت اہمیت کے حامل ہیں جب کہ دونوں شریفوں میں سے ایک شریف جائے گا۔اتوارکو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیانمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ جو بھی قتل و غارت گری کرے اسے قانون کے حوالے کر کے جڑ سے ختم کیا جانا چاہیئے، ایم کیو ایم بھی اپنے اندر موجود قبضہ گروپ اور کلنگ پارٹی کو ختم کرے، سارے اردو بولنے والے خراب نہیں بلکہ چند اجرتی قاتلوں نے سارے اردو بولنے والوں کو بدنام کیاہے۔ انھوں نے کہا کہ الطاف حسین نے پاکستان مخالف بیان دے کر سارے مہاجروں کو بدنام کیا اور ان کی بے عزتی کرائی، الطاف حسین ہر روز بیان دیتے ہیں اور پھر دوسرے تیسرے دن معافی مانگ لیتے ہیں، وہ پاکستانی سیاست میں سب سے بڑے یوٹرن بنے ہوئے ہیں، جو بھی ملک کے خلاف بولے اس کی زبان کھیچ لینی چاہیئے، اسے چوراہے پر کھڑا کر کے اس کے پیچھے کتے چھوڑ دینے چاہئیں۔شیخ رشید نے کہا کہ مہاجروں کی بہت بڑی تعداد محب وطن اور پاکستان سے محبت کرنے والے اور جان دینے والے ہیں، جو محب وطن اور شریف اردو بولنے والے ہیں انھیں جینے کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے اعلان لا تعلقی کے بعد پاکستان کی رابطہ کمیٹی کو فعال کردار ادا کرنا چاہئے اور لندن کی رابطہ کمیٹی سے جان چھڑانی چاہئے۔سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ ایم کیو ایم پر پابندی کے علاوہ اور بھی فیصلے ہو سکتے ہیں، جن جماعتوں پر ماضی میں پابندیاں لگیں وہ ختم نہیں ہوئی بلکہ انڈر گراؤنڈ چلی گئیں اور ایسی جماعتوں نے ہمیشہ زیادہ نقصان پہنچایا۔ انھوں نے کہا کہ فاروق ستار کی اس بات سے متفق ہوں کہ بے گناہ مہاجروں کو دیوار کے ساتھ نہیں لگایا جا سکتا لیکن جہاں بھی ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر قائم ہیں انھیں گرا دینا چاہیئے۔ نائن زیرو سیل کرنے کے حوالے سے شیخ رشید نے کہاکہ آج کل امریکا اور برطانیہ میں بھی سارے دفتر خالی ہو چکے ہیں، جس کے پاس آئی فون ہے وہی اس کا دفتر ہے۔شیخ رشید نے پاناما لیکس کے حوالے سے کہا کہ ساری اپوزیشن جماعتیں بھی نواز شریف کے ساتھ شامل ہو جائے تب بھی ماڈل ٹاؤن اور پاناما لیکس کے معاملے پر نواز شریف کی جان نہیں چھوٹے گی۔ انھوں نے کہا کہ جو پاکستان کے حالات ہیں اس لحاظ سے آئندہ 60 دن بہت اہمیت کے حامل ہیں جب کہ دونوں شریفوں میں سے ایک شریف جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…