اسلام آباد(این این آئی)ایم کیو ایم کو’’را‘‘کی فنڈنگ،سرفراز مرچنٹ نے بڑا کام کردکھایا،چوہدری نثار اور ن لیگ کی حکومت کے بارے میں بڑادعویٰ کردیا،منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ کیخلاف بیان ریکارڈ کرانیوالے سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو مزید ثبوت دیئے ہیں، جس پر گرفتاریاں ہوئیں تو را فنڈنگ کے تانے بانے حکومتی شخصیات تک جائیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو را فنڈنگ کے ثبوت بھی جے آئی ٹی کو دیئے، منتخب بلدیاتی نمائندے بھی را فنڈنگ میں ملوث ہیں، گرفتاریاں ہوئیں تو تانے بانے حکومتی شخصیات سے جا ملیں گے۔انہوں نے کہا ٹیم کو وہ دستاویزات دی ہیں جو آج تک منظر عام پر نہیں آئیں، چوہدری نثار مخلص مگر کچھ حکومتی شخصیات خوفزدہ ہیں، 20 مئی کے بعد سے ایف آئی اے نے رابطہ نہیں کیا۔ سرفراز مرچنٹ نے مستقبل میں بھی اپنے تعاون کا یقین دلایا۔